Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77935
Published : 4/7/2015 14:1

گروپ پانچ جمع ایک تاریخی انتخاب کے دو راہے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں کو ایک ایسے تاریخی انتخاب کا سامنا ہے جس پر ایران کے ساتھ ان کے مستقبل کے تعلقات کا دار و مدار ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے دن ویانا سے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں نے مذاکرات کا انتخاب کیا ہے لیکن اب ان کو ایک اہم اور تاریخی انتخاب کا سامنا ہے- وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ان کو دباؤ اور دھمکی یا سمجھوتے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اس ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے والے فریق ماضی میں اس حد تک سمجھوتے کے قریب نہیں پہنچے تھے جس قدر آج اس کے قریب پہنچ چکے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اب بھی بعض اختلافات موجود ہیں اور مذاکرات کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا ہے کہ سمجھوتہ طے پانے کے لئے لین دین کا عزم اور شجاعت ضروری ہے- وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ بعض طاقتوں کا یہ خیال ہے کہ اقتصادی دباؤ اور فوجی حملے کی دھمکی فریق مقابل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے لیکن ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ دھمکی اور دباؤ ہر گز ایک پائیدار حل پر منتج نہیں ہو سکتے ہیں اور ان سے دشمنی اور کشیدگی میں ہی اضافہ ہو گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے اور متوازن سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے اور ایسا معاہدہ ہی اہم مشترکہ مشکلات کو حل کرنے کے نئے دروازے کھول سکتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20