Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77956
Published : 4/7/2015 19:3

بحرین: اہل تشیع اوراہل سنت کی ایک ساتھ نماز جمعہ

بحرین کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے تفرقہ انگیز اقدامات کے جواب میں ایک ساتھ مل کر نماز جمعہ ادا کی ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اہل سنت اور اہل تشیع نے جمعے کے دن منامہ کے نزدیک شیعہ آبادی والے علاقے عالی میں واقع ایک مسجد میں مل کر نماز جمعہ ادا کی- اس سے قبل بحرین کی تنظیم جمعیت آشتی نے کہا تھا کہ شیعہ اور سنی مسلمان نماز جمعہ مل کر پڑھیں گے- بحرین میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل اور تکفیریوں کے فرقہ واریت پر مبنی اقدامات کے جواب میں مل کر نماز جمعہ ادا کی- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دہشت گردانہ حملے بحرین میں انجام دے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21