Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77959
Published : 4/7/2015 19:11

ایران کا کوئی فوجی مشیر یمن میں نہیں ہے

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی فوجی مشیر موجود نہیں ہے۔ عرب اور افریقی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کے دن سعودی عرب کے العربیہ چینل کی رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے حملوں میں یمن میں ایران کے کئی فوجی مشیر مارے گئے ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کوئی فوجی مشیر یمن نہیں بھیجا ہے اور صرف صنعا میں موجود سفارتخانہ ہی باضابطہ سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کی جانب سے حملوں، غیر قانونی محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تین مہینے سے جاری سعودی حملوں میں یمن کے مظلوم عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشی عمارتوں کو تباہ اور ہزاروں عوام کو بے گھر، زخمی اور قتل کر کے بھی، سعودی حکام اپنے مذموم مقاصد کو حاصل نہیں کر سکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19