Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77960
Published : 4/7/2015 19:14

سعودی یونیورسٹی کے شیعیت مخالف اقدام کی مذمت

شیعہ ہیومن رائٹس واچ نے آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدام کی مذمت کی ہے- خبر رساں ایجنسی شفقنا کی رپورٹ کے مطابق شیعہ ہیومن رائٹس واچ نے جمعے کے دن ایک بیان جاری کیا ہے- اس بیان میں سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں انسانیت مخالف مقالے کو منظور کئے جانے کی مذمت کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فرقہ واریت اور دہشت گرد گروہوں کی مالی اور نظریاتی مدد و حمایت کر کے دہشت گردی میں اضافے کا باعث بنا ہے- اس بیان میں مزید آیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے اپنے ملک کے بعض شہریوں کو کافر قرار دینے پر مبنی ایک مقالے کی بنیاد پر ایم اے کی ڈگری دینا عجیب بات نہیں ہے- شیعہ ہیومن رائٹس واچ نے مختلف بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرقہ واریت اور تکفیریت کے مالی اور نظریاتی ذرائع کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں- واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی نے اہل تشیع کے کفر کے موضوع پر لکھے جانے والے مقالے کو منظور کرتے ہوئے مقالہ نگار طالب علم کو ایم اے کی ڈگری دی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20