دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77961
تاریخ انتشار : 4/7/2015 19:16
تعداد بازدید : 5

سعودی عرب اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بمباری کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے-
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام پر بمباری کر کے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حملوں کے مقابلے میں یمن کے عوام کی استقامت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کا اتحاد تشکیل دینے والے یمن کے زمینی حقائق سے آگاہ ہو چکے ہیں اور یہ بات ان کی سمجھ میں آ گئی ہےکہ طاقت اور فوجی وسائل کے ذریعے یمن والوں کے عزم و ارادے کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں یمن پر زمینی حملے کی جرات نہیں ہے- یہی وجہ ہے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت سے ملنے والے لڑاکا طیاروں کے ذریعے یمن پر بمباری کر رہا ہے- عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب ہمیشہ اپنے آپ کو اسلامی اور عرب دنیا میں ایک اہم طاقت ظاہر کرنے کی کوشش کرتا تھا اور اس نے یورپی ممالک کو یہ باور کروا رکھا تھا کہ اگر کسی دن سعودی عرب کے فوجی میدان میں اتر پڑے تو وہ فیصلہ کن کردار ادا کریں گے لیکن یمن کے حالات سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ سعودی عرب یمن کے غریب اور محصور عوام کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :