Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77962
Published : 4/7/2015 19:19

داعش کے خلاف بین الاقوامی محاذ بنایا جائے

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں علاقائی اور بین الاقوامی محاذ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے- عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جب دہشت گردوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں داخل ہونے کا عزم ظاہر کیا تو اسی وقت عراق کے مرجع تقلید کے احکامات اور فتووں نے ان دہشت گردوں کی پیشقدمی روک دی- عمار حکیم نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کے مقابلے میں عراقیوں کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے- انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کی سرزمین پر اپنی موجودگی کا اعلان کیا اور یہ کوشش کی عراق کے حالات سے غلط فائدہ اٹھائے اس بناء پر دہشت گردی کی بیخ کنی کا آغاز بھی عراق سے ہی ہونا چاہئے- عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے داعش کے مقابلے میں علاقائی اور بین الاقوامی محاذ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا اور علاقے کے عوام اور حکومتیں دہشت گردی کے مقابلے میں عراقیوں کی حمایت نہیں کر سکتیں تو داعش کے مقابلے میں خود کو اپنے ملکوں میں آمادہ کریں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10