Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77965
Published : 4/7/2015 19:29

ایٹمی پروگرام، مختلف پہلؤوں کے بارے میں رپورٹ

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ سال کے آخر تک ایران کے ایٹمی پروگرام کے ممکنہ فوجی پہلؤوں سے متعلق رپورٹ شائع کرے گا-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے سنیچر کو ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تعاون سے سال کے آخر تک پی ایم ڈی سے متعلق مسائل کے جائزے کے بارے میں رپورٹ پیش کی جا سکتی ہے- انھوں نے اپنے دورہ ایران اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نیز اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس دورے کا مقصد باقی ماندہ موضوعات کو حل کرنا تھا اور اس سلسلے میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ماضی میں بھی اس کے پرامن ایٹمی پروگرام میں فوجی مقاصد کی جانب کسی طرح کا انحراف نہیں رہا ہے اور پی ایم ڈی کا موضوع، ایران کو بدنام کرنے کے لئے بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی من گھڑت کہانی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18