Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77967
Published : 4/7/2015 19:34

یمن: سعودی ہتھیاروں کی ایک کھیپ ضبط

یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے ملک میں موجود سعودی ایجنٹوں کے لئے ہتھیاروں سے بھرے ایک ٹرک کو ضبط کر لیا- یمن پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے عوامی فورس کی مدد سے صوبہ مآرب کے الجوف علاقے میں سعودی عرب کے ہتھیاروں سے لدے ایک ٹرک کو ضبط کر لیا- یہ ٹرک یمن میں موجود سعودی ایجنٹوں کے لئے بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان لے کر شہر ذمار کی طرف جا رہا تھا- یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹرک کو سعودی ہیلی کاپٹر کی حمایت حاصل تھی لیکن تین سیکورٹی چیک پوسٹیں عبور کرنے کے بعد اسے روک لیا گیا اور ہتھیاروں کو ضبط کر لیا گیا- صوبہ تعز میں بھی سیکورٹی فورس نے عوامی دستوں کی مدد سے سعودی ہتھیاروں کی حامل ایک گاڑی کو روک لیا- سعودی حکومت نے یمن میں اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہوائی حملوں میں شکست کھانے کے بعد اس ملک میں اپنے ایجنٹوں کو ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنا شروع کردی ہے تاکہ یمن کے صوبوں کو بدامنی سے دوچار کیا جا سکے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناکر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10