سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77969
تاریخ انتشار : 4/7/2015 19:40
تعداد بازدید : 15

داعش کی نابودی کے لئے عالمی تعاون درکار ہے

عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ نے داعش دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کے تعاون کو ضروری قرار دیا ہے-
عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے ہفتے کے روز اس تنظیم کے یوم قیام کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت، تیونس اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کاروائیوں کے پیش نظر داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے دنیا کے تمام ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے- ہادی العامری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کا خطرہ ختم ہونے کے بعد عوامی رضاکار فورس اپنے ہتھیار رکھ دے گی، کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں رضا کار فورس کی کارروائیاں، وزیراعظم اور فوج کے کمانڈر ان چیف کی نگرانی میں انجام پا رہی ہیں- البدر تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے سو ممالک، داعش کی براہ راست یا بالواسطہ طور پر حمایت کر رہے ہیں- ہادی العامری نے گذشتہ ایک برس کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں مرجعیت کے فتوے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو موثر قرار دیا اور تاکید کی کہ وہ، گذشتہ سال موسم گرما میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف آیت اللہ العظمی سیستانی کا فتوی جاری ہونے کے بعد وزارت چھوڑ کر داعش کے خلاف جنگ کرنے والے مجاہدین میں شامل ہو گئے تھے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :