Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77970
Published : 4/7/2015 19:42

شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر ترکی کی تشویش

ترکی کی وزارت خارجہ نے شمالی شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں اور اپنے ملک میں پناہ گزینوں کی نئی لہر پر تشویش ظاہر کی ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ شمالی شام میں جھڑپوں میں شدت اور شام کے اعزاز، مارع اور حلب سے روانہ ہونے والے پناہ گزین، ترکی کے علاقوں میں داخل ہوں گے- ترکی کی وزارت خارجہ نے پناہ گزینوں کے، اپنے ملک میں داخل ہونے پر ایسی حالت میں تشویش ظاہر کی ہے کہ انقرہ حکومت، داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرتی ہے اور دہشت گردوں کو اپنی سرحدوں سے شام کے جنگی علاقوں میں پہنچنے کا موقع فراہم کر رہی ہے، نیز بے گناہ شہریوں کے بے گھر اور پناہ گزین ہونے کی راہ ہموار کر رہی ہے- علاقے کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی سرحدیں شام میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کا اصلی راستہ ہے- واضح رہے کہ ترکی، قطر اور سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی شمار ہوتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13