Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77971
Published : 4/7/2015 19:45

انسانی حقوق کونسل: داعش کے اقدامات کی مذمت

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے شام اور عراق میں داعش کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے- اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کے حملوں اور ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کو تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کی- اس قرارداد کی، چھے منفی اور بارہ نیوٹرل ووٹوں کے مقابلے میں انتیس مثبت ووٹوں سے منظوری دی گئی- اس قرارداد میں شام کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کے نتائج سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ اقوام متحدہ، جنیوا ایک کے بیان کی بنیاد پر شام کے امور میں اپنے نمائندے اسٹیفن دی میستورا کی سیاسی حل سے متعلق کوششوں کی حمایت کرتا ہے- اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی، دین یا کسی قوم سے نسبت دینا صحیح نہیں ہے اور داعش دہشت گرد گروہ نے عراق اور شام میں جو جارحانہ اقدامات انجام دیئے ہیں، وہ ناقابل قبول ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13