دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77980
تاریخ انتشار : 5/7/2015 10:27
تعداد بازدید : 16

یمن میں عظیم الشان مظاہروں کی اپیل

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے سعودی عرب، صیہونی حکومت اور امریکا کی سازشوں کے خلاف مظاہرے کئے جانے کی اپیل کی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اتوار کو سعودی عرب، صیہونی حکومت اور امریکا کی سازشوں کے خلاف مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کا سڑکوں پر آنا اور احتجاجی مظاہرہ کرنا پوری دنیا کے لئے ایک پیغام اور یمنی عوام کی مدد کی اپیل کے مترادف ہے- اس کمیٹی نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کی سازشوں پر تنقید کرتے ہوئے ان ممالک کو اشرار سے تعبیر کیا اور یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ اتوار کو سڑکوں پر نکل کر یمن میں انسانی حقوق کی المناک صورت حال کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے شرمناک موقف پر احتجاج کریں- اس بیان کے مطابق یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب، صیہونی حکومت، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جرائم اور یمنی عوام کے ظالمانہ محاصرے پر اقوام متحدہ کی خاموشی سے، اس کی دہری پالیسی کا پتہ چلتا ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں یمنی عوام سے بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :