Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77981
Published : 5/7/2015 10:30

شام: حلب میں فوج کی کارروائی جاری

شام کے شہر حلب میں فوج کے حملوں میں سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- شامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شمالی شہر حلب کے مختلف علاقوں میں مسلح افواج کی بڑے پیمانے پر کارروائی میں کم سے کم سو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی چودہ گاڑیاں بھی، جو خودکار ہتھیاروں سے لیس تھیں، تباہ کردی گئیں- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی دمشق کے مضافات میں واقع علاقے زبدانی کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں اسلحوں کے دوگودام، ہتھیار بنانے کے ایک کارخانے اور دہشت گردوں کی چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک ہوئے- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے کفر حمرا دیہات میں بھی النصرہ اور الشامیہ محاذ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- یہ دہشت گرد، ترکی کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے میں تھے- شامی فوج نے حلب کے جنوب مشرق میں بھی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا- اس حملے میں بھی دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18