پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77982
تاریخ انتشار : 5/7/2015 10:32
تعداد بازدید : 6

یمن: منصورہادی کو قانونی حیثیت حاصل نہیں

جنیوا اجلاس میں شرکت کرنے والے یمن کے سیاسی گروہوں نے اپنے ملک کے مستعفی اور مفرور صدر کی حکومت کو غیر قانونی قرار دیا ہے-

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا اجلاس میں شرکت کرنے والے یمنی گروہوں نے ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری اداروں کے قیام منجملہ حکومت تشکیل دینے کی راہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے- یمن کی الحق پارٹی کے سیکریٹری جنرل حسن زید نے اس اجلاس میں یمن کے عوام پر سعودی حکومت کے ہوائی حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپنے ملک میں جنگ بندی کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کی درخواست کا خیر مقدم کیا- صنعا اجلاس میں سیاسی گروہوں نے یمن میں سیاسی خلاء کو پر کرنے اور قومی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ یمنی جماعتوں نے اقوام متحدہ کو جو منصوبہ پیش کیا ہے وہ یمن میں مکمل جنگ بندی کے قیام پر مبنی ہے- یمن کی مختلف پارٹیاں اپنے ملک کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں- واضح رہے کہ بحران یمن کے حل کے لئے یمنی گروہوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی سے پندرہ سے انیس جون تک جنیوا میں مذاکرات انجام پائے تھے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :