Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77983
Published : 5/7/2015 10:34

فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کر دیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں مظاہرین پر حملہ کرکے دسیوں مظاہرین کو زخمی کر دیا- فلسطینی عوام جمعے کے روز حائل دیوار اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے- صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت، سیکورٹی کے بہانے دو ہزار دو سے غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان حائل دیوار تعمیر کر رہی ہے- حائل دیوار اور انیس سو اڑتالیس کی سرحدوں کے درمیان واقع فلسطینی علاقوں کا رقبہ تقریبا چھ سو اسّی مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے جو غرب اردن کے رقبے کا تقریبا بارہ فیصد ہوتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10