Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77987
Published : 5/7/2015 10:44

دہشت گردی کے خلاف سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے عراق سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے تمام سیاسی گروہوں کے درمیان اتفاق رائے کو اہم قرار دیا ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ہفتے کے دن کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ عراق کے ہر طبقے کے لوگ، داعش دہشت گرد گروہ کے نشانے پر ہیں، لہذا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی گروہوں میں اتفاق رائے اور قانون کے دائرے میں تمام شعبوں میں ترقی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے- عراق کے نائب صدر نے داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی محاذ اور حریت پسندوں کے اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کیا- نوری المالکی نے مزید کہا کہ اس اتحاد کی تشکیل کے لئے عوامی رضاکار فورس بہترین آپشن ہے اور اس طرح کا اتحاد، عراق کی تقسیم کو روکے گا- نوری المالکی نے عراق کی تقسیم کے لئے ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں تمام فریقوں کی استقامت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کے حمایت یاقتہ دہشت گرد بالخصوص داعش تکفیری دہشت گرد اور انتہاپسند، عراق کے سیاسی میدان میں روڑے اٹکانے کا وسیلہ بن گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19