Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77989
Published : 5/7/2015 10:51

ایران اور روسی بحریہ کے درمیان تعاون میں فروغ

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی بحریہ کے کمانڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا- موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کو سینٹ پیٹرز برگ میں روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل ویکٹر چیرکف سے ملاقات کر کے بحیرہ خزر کے سیکورٹی کے مسائل کا جائزہ لیا- ایران اور روس کی بحریہ کے کمانڈروں نے اس ملاقات میں اعلان کیا کہ بحیرہ خزر کی سیکورٹی کی ذمہ داری اس بحیرہ کے ساحل پر واقع صرف پانچ ملکوں کے ذمہ ہونی چاہئے اور بحیرہ خزر میں بیرونی فوجیوں کی موجودگی علاقے کی سیکورٹی کے لئے خطرہ شمار ہوتی ہے- ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حبیب اللہ سیاری اور روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل ویکٹر چیرکف کے درمیان صلاح و مشورہ، سینٹ پیٹرز برگ میں روسی بحریہ اور جہاز رانی کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ہوا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20