Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77990
Published : 5/7/2015 10:55

مذاکرات میں کبھی اتنی پیشرفت نہیں ہوئی تھی: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماضی میں ہونے والے مذاکرات میں کبھی اتنی پیشرفت نہیں ہوئی تھی- ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذکراتی ٹیم کے سینئر رکن سید عباس عراقچی نے ہفتے کی رات ایران کے ٹی وی چینل ایک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کے دونوں فریقوں کے درمیان بعض ایسے اختلافات پائے جاتے ہیں کہ جن کو حل کرنے کے لیے مذاکرات میں کوششیں جاری ہیں- عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اچھے سمجھوتے کے لئے وقت کے اسیر نہیں ہیں اور جب ہمارے تقاضوں کے مطابق سمجھوتہ طے پائے جائے گا تو وہی ہمیں قبول ہو گا ورنہ ہم برا سمجھوتہ نہیں کریں گے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ویانا مذاکرات میں تکنیکی لحاظ سے ہم سے متعلق مسائل کے عملی ہونے میں دو یا تین ماہ کا عرصہ لگ جائے گا لیکن فریق مقابل کے معاہدوں کو عملی شکل دینے کے لئے ایک حکم کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا ک البتہ دونوں فریق یہی چاہیں گے کہ وہ اسی وقت معاہدے پر عمل کرے جب فریق مقابل بھی اپنے وعدوں پر عمل کرے کہ اس مرحلے تک پہنچنا بہت سخت اور دشوار ہے- عباس عراقچی نے ایٹمی شعبے میں تحقیق اور پیشرفت کو اس شعبے میں ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ سمجھوتے کی شقوں کے مطابق تحقیق اور پیشرفت کا عمل جدید ترین سینٹری فیوج مشینوں پر جاری رہے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21