دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77991
تاریخ انتشار : 5/7/2015 10:59
تعداد بازدید : 7

یمن پر سعودی حملے جاری، یمنی عوام کے جوابی حملے

یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے-
پریس ٹی وی نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہفتے کی شام کو سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے ایک بازار پر بم برسائے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے- سعوی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے شمالی علاقے میں ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہے- در ایں اثنا اعلان کیا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو شہر ذمار میں یمنی فوج نے طیارہ شکن توپوں کے ذریعے سعودی عرب کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے- اب تک یمن کی فوج نے سعودی عرب کے متعدد لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا گیا ہے- المسیرہ چینل نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اور اس ملک کی عوامی فورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان پر گولہ باری کی ہے- اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے- العالم چینل نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے ظہران میں القحام فوجی مرکز پر متعدد میزائل داغے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :