Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77992
Published : 5/7/2015 11:3

دشمن کا مقصد ایرانی قوم کو روکنا ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن پابندیوں کے ذریعے اسے اس کے شایان شان تہذیبی مقام تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں- ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور اسکالرز نے ہفتے کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ دشمنوں نے ایٹمی معاملے یا انسانی حقوق اور دہشت گردی جیسے مسائل کی بنا پر ایران پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں کیونکہ خود انہوں نے ہی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مراکز قائم کر رکھے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے دشمن پابندیوں کے ذریعے اسے اس کے شایان شان تہذیبی مقام تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے مقام و منزلت کے کامل ادراک کے ساتھ باعث فخر ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں- رہبر انقلاب اسلامی نے محنتی، مومن اور ترقی کرنے والی جوان نسل کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں پروفیسروں کے کردار کو منفرد اور اہم قرار دیا- آپ نے علمی ماحول میں غیر متعلقہ مسائل سے اجتناب پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کی علمی و سائنسی ترقی کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہئے- رہبر انقلاب اسلامی نے پروفیسروں کو سافٹ وار کاکمانڈر قرار دیا اور ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے کمانڈروں کی طرح اس اہم جنگ کے میدان میں بھر پور شرکت کے ساتھ نوجوان طلبا و طالبات یعنی سافٹ وار کے افسروں کی ہدایت اور رہنمائی کیجئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13