Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77993
Published : 5/7/2015 11:6

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکہ، متعدد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے کے نتیجے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے- عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی شام کو جنوبی بغداد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے- ہفتے کے روز ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والے سبھی عام شہری تھے- جمعے کو بھی بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے- عراقی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد، شہری علاقوں میں دہشت گردانہ حملے شروع کر دیئے ہیں- عراقی فوج اور عوامی فورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران عظیم کامیابیاں حاصل کیں اور صوبہ صلاح الدین اور دیالی کو آزاد کرا لیا اور اب وہ شمال اور مغرب کے صوبوں نینوا اور الانبار کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہو رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10