Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77994
Published : 5/7/2015 11:13

افغانستان: فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ، بیس طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبۂ تخار میں افغانستان کی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں کم از کم بیس طالبان ہلاک ہو گئے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق تخار کے گورنر کے ترجمان سلیمان تیمور نے ہفتے کے دن کہا کہ تخار میں افغانستان کی فوج اور طالبان کے درمیان دو دن قبل جھڑپ شروع ہوئی جس میں بیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں- سلیمان تیمور نے مزید کہا کہ اس جھڑپ میں کم از کم آٹھ طالبان زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغانستان کے تین فوجی بھی مارے گئے ہیں- افغانستان کے صوبۂ تخار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے- دوسری جانب افغانستان کے صوبۂ ہملند کے عہدیدار عمر زاوک نے ملک کے جنوبی علاقے مارجہ میں تین بچوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے- عمر زاوک نے ہفتے کے دن کہا کہ یہ تین بچے کھیل میں مصروف تھے کہ ایک بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی- عمر زاوک نے طالبان کو اس دھماکے میں ملوث قرار دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21