Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77998
Published : 5/7/2015 13:44

عراقی شہر فلوجہ میں داعش کا اڈہ تباہ

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس ملک کی فوج نے فلوجہ کے عامریہ علاقے پر بمباری کر کے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے علاقے الاسحاقی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ عراق کے جوانوں کے حملے میں داعش کے چالیس عناصر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے- اسی طرح بیجی کے شمال میں فوج اور عوامی فورس کی، دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ دیالہ کے مرکز بعقوبہ کے شمال میں، حمرین پہاڑیوں پر واقع دیہی علاقوں میں بھی آپریشن کر کے داعش کے اکیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - ہلاک شدگان میں مصر سے تعلق رکھنے والا داعش کا کمانڈر ابوطلحہ العمرانی بھی شامل ہے- دوسری جانب شمالی بعقوبہ کے الفرات، الربیع اور الامہ علاقوں پر ہینڈ گرنیڈ کے حملوں میں گیارہ عام شہری جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13