Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78086
Published : 6/7/2015 13:21

شام: ریف دمشق میں حزب اللہ اور فوج کی کاروائی

شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے ریف دمشق میں واقع الزبدانی شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کاروائی شروع کر دی۔ العالم نیوز چینل کے مطابق شام کی فوج اور حزب اللہ کی مشترکہ کاروائی میں الزبدانی میں واقع التل نام کے ایک قلعے کو آزاد کرالیا گیا۔ حزب اللہ اور شام کی فوج نے اس شہر کے مختلف راستوں کو بند کرکے الجمعیات علاقے کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ قابل ذکر ہے کہ شہر الزبدانی شام کے دارالحکومت دمشق سے پینتالیس جبکہ لبنان کی سرحدوں سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر بیروت، دمشق شاہراہ پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ اس شہر سے ہتھیار اور مسلح عناصر کو القلمون کے مختلف علاقوں میں پہنچایا کرتے تھے۔ شہر الزبدانی القلمون پہنچنے کا اصل راستہ اور جبل الشیخ اور قنیطرہ جیسے اہم علاقوں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14