Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78088
Published : 6/7/2015 13:25

مصر: عرب پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کا آغاز

عرب پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو گیا- موصولہ رپورٹوں کے مطابق عرب پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو مصر میں شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت عرب پارلیمنٹ کے سربراہ احمد بن محمد الجروان کر رہے ہیں- اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مقصد عرب ممالک کے حالات اور بعض عرب ملکوں میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں اور دہشت گردانہ واقعات کا جائزہ لینا ہے- عرب پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ اجلاس عرب قوم کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں عرب پارلیمنٹ کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے ہو رہا ہے- اس بیان کے مطابق اتوار کے دن ہونے والے اس اجلاس کا مقصد، عرب قوم کے درمیان اتحاد قائم کرنا اور عرب ممالک کی سیکورٹی کے تحفظ کا جائزہ لینا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22