Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78093
Published : 6/7/2015 13:35

یمن: سعودی جارحیت کے خلاف صنعا میں مظاہرے

یمنی شہریوں نے اپنے ملک پر سعودی عرب کے حملوں کے سلسلے میں عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے-

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں یمنی شہریوں نے اتوار کے روز صنعا میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور سعودی حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی- یمنی عوام نے مظاہروں کے دوران، سعودی عرب، امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور یمن میں ابتر انسانی صورت حال کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کی لاپرواہی پر احتجاج کیا- یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین پر بھی الزام لگایا کہ وہ سعودی عرب کے پیٹرو ڈالر کے سامنے ملت یمن کا خون بہائے جانے کو نظرانداز کر رہے ہیں- یمن کے عوام نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کے ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ عالمی برادری کی پیشانی پر بدنما داغ ہے- واضح رہے کہ ان احتجاجی مظاہروں کی کال یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے دی تھی۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ ان مظاہروں کا مقصد، سعودی عرب کو رسوا کرنا اور بین الاقوامی اداروں کے حکام اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے جارح ممالک کے دباؤ سے باہر نکلنے کا مطالبہ کرنا ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے بیان میں سعودی عرب کے حملوں کے باعث اس ملک میں پیدا ہونے والی المناک انسانی صورت حال پر اقوام متحدہ کی جانب سے توجہ نہ دیئے جانے پر بھی تنقید کی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15