Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78096
Published : 6/7/2015 13:38

یوکرین: ملک کے کسی بھی حصے سے دستبردار نہیں ہوں گے

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امن کی بحالی کی خواہاں ہے- یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شنکو نے کہا کہ ملک کے مشرقی علاقے کے بحران کا حل، ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پیٹرو پورو شنکو نے اپنے ملک کے سیکورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یوکرین کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی حکومت امن کی بحالی کی خواہاں ہے لیکن وہ ہر قیمت پر امن کی خواہاں نہیں ہے۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے کسی بھی علاقے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین کا اہم مشرقی علاقہ، عوامی رفرینڈم کے تحت روس میں شامل ہو گیا۔ یاد رہے کہ سن دو ہزار چودہ سے مشرقی یوکرین، ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جنگ کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23