Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78099
Published : 6/7/2015 13:40

سعودی جارحیت جاری، اسماعیل ولد الشیخ صنعا میں

یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری ہیں جن میں مزید عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے اتوار کے دن صوبہ عمران کے علاقے سفیان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ سعودی طیاروں نے تعز اور صعدہ صوبوں پر بھی حملہ کیا۔ عدن صوبے میں بئر احمد علاقہ بھی سعودی جارحیت کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں آٹھ یمنی شہری شہید ہو گئے۔ ادھر صوبہ لحج پر سعودی طیاروں کی بمباری میں کم از کم انیّس عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے دورہ صنعا کے باوجود سعودی جارحیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس دورے میں اسماعیل ولد الشیخ احمد، انصار اللہ اور عوامی کانگریس پارٹی اور مختلف دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس گفتگو میں ماہ رمضان کے اختتام سے قبل کل جماعتی مفاہمت کی کوشش کی جائے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17