Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78101
Published : 6/7/2015 13:43

شب انیس رمضان المبارک، شب قدر و شب ضربت

آج ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب، پہلی شب قدر ہے اور پورے ایران میں مسلمان مسجدوں اور مقدس مقامات پر شب قدر کے اعمال انجام دے رہے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں مسجدوں اور مقدس مقامات پر شب قدر کے اعمال انجام دیئے جارہے ہیں اور شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے ہیں- انیسویں ماہ رمضان کو ابن ملجم مرادی نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سر مبارک پر نماز کے عالم میں زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے وار کیا تھا۔ شیعہ مسلمانوں کے پہلے امام حضرت علی ابن ابی طالب(ع) تلوار کی ضرب لگنے کے بعد دو روز تک بستر علالت پر رہے اور اکیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے- ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں اور تیئسویں شب کو شب قدر کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے خاص اعمال ہیں- شب قدر میں پوری رات دعا و مناجات میں بسر کی جاتی ہے- شب قدر پورے سال کی سب سے عظیم اور با فضیلت شب ہے اور اس رات کا عمل ہزار مہینوں کے عمل سے بہتر ہے اور شب قدر میں ہی اللہ تعالی انسانوں کی تقدیر رقم کرتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان عوام شب قدر کے اعمال مسجدوں بالخصوص مشہد المقدس میں واقع امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام اور قم میں حضرت معصومہ قم کے مقدس روضوں میں انجام دیتے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ آئی آر آئی بی تمام مسلمانوں کی دعا و مناجات کی قبولیت کا آرزو مند ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15