Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78108
Published : 6/7/2015 13:50

ایٹمی معاہدہ: سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے

ایران کے ایک مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایک اچھے اور جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایرانی مذاکرات کار مجید تخت روانچی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے حصول کے لئے سیاسی فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مذاکرات میں اب تک کافی سیاسی لچک کا مظاہرہ کر چکا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مغرب بھی سیاسی لچک کا مظاہرہ کرے۔ مجید تخت روانچی نے کہا کہ اگر کوئی سمجھوتہ نہ ہو سکا تو قیامت نہیں آ جائے گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم، معاہدے کے حصول کے لئے مغرب کی توسیع پسندی کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حتمی سمجھوتے کا حصول ممکن ہے تاہم مقابل فریق کو توسیع پسندی سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار کوئی ہیرو بننے کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ اصل مقصد، اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور بہترین شکل میں قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13