Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78110
Published : 6/7/2015 13:51

شام: حسکہ میں دہشت گردانہ حملہ

شمال مشرقی شام میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں متعدد فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن شام کے شمال مشرقی شہر حسکہ کی دو چیک پوسٹوں کے قریب کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں شام کے گیارہ فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب ریف دمشق میں واقع مشرقی غوطہ کے علاقے میں شامی فوج نے ایک کاروائی کر کے دہشت گردوں کے مارٹر گولے بنانے والے ایک کارخانے کو تباہ کر دیا۔ حمص صوبے میں بھی شام کے فوجی اہلکاروں نے ایک کاروائی کر کے دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13