Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78114
Published : 6/7/2015 14:6

سعودی جارحیت کا مقصد یمن کو تباہ کرنا ہے

یمن کی ایک سرگرم سیاسی شخصیت حسن البخیتی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک کو تباہ کرنا ہے- رپورٹ کے مطابق یمن کی سرگرم سیاسی شخصیت حسن البخیتی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں یمن میں سعودیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کا مقصد اس ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رکھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، اپنے فضائی حملوں میں رہائشی علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے- حسن البخیتی نے مزید کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ صیہونی حکومت کا مقصد پورا کرنے کے لئے جس طرح سے شام اور عراق کو تباہ کیا گیا ہے اسی طرح سے یمن کو بھی تباہ کر دیا جائے- قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ یمن کے سیکورٹی اہلکار، عوامی رضاکاروں کی مدد سے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور انھیں ملک کے جنوبی علاقوں میں نمایاں کامیابی بھی ملی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23