Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78115
Published : 6/7/2015 14:8

افغانستان: فوجی کاروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

افغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے متعدد افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

افغان وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ملک کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کے انتالیس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوئے۔ افغان وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے بغلان، قندوز، سرپل، قندہار، ارزگان، ہرات اور ہلمند میں طالبان گروہ کے تئیس افراد کو ہلاک جبکہ تئیس دیگر کو زخمی کر دیا۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق فوج نے کئی اور علاقوں میں بھی میں آپریشن کرکے طالبان گروہ کے سولہ افراد کو ہلاک جبکہ سترہ دیگر کو زخمی کر دیا۔ افغان فوج کی اس کاروائی میں سات فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13