Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78117
Published : 6/7/2015 14:11

اختلافات بدستور باقی ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے اور سمجھوتے تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار اور پیر کی رات کو ویانا شہر میں مسجد امام علی(ع) میں شب قدر کے اعمال انجام دیئے- اس موقع پر محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے اور اختلافات بدستور باقی ہیں- قابل ذکر ہے کہ اتوار کا دن ویانا میں ایٹمی مذاکرات کا نواں دن تھا- اس دن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان مذاکرات کے چار دور ہوئے-
سات جولائی ایٹمی مذاکرات کی ڈیڈ لائن ہے اور بہت سے فریقوں اور مبصرین نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع سمجھوتہ طے پا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11