Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78120
Published : 6/7/2015 14:24

آئی اے ای اے کا وفد تہران پہنچ گیا

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کا پانج رکنی وفد تہران پہنچ گیا ہے-

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے وفد کا دورہ تہران، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا آمانو کے حالیہ دورہ تہران میں طے پانے والے سمجھوتے کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں انجام پایا ہے- ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے وفد میں ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے خصوصی مشیر بھی شامل ہیں جو اپنے ایک روزہ دورہ تہران میں ایران کےایٹمی ادارے کے حکام اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے حکام سے مذاکرات انجام دیں گے- ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے انعقاد کے موقع پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو بھی گذشتہ جمعرات کو، ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کی دعوت پر ایٹمی مسئلے کے بارے میں گفتگو کے لئے تہران آئے تھے- یوکیا آمانو نے اپنے اس دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16