يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78131
تاریخ انتشار : 6/7/2015 18:46
تعداد بازدید : 8

سعودی شہزادے نے شاہ سلمان کے خلاف بغاوت کی اپیل کردی

سعودی عرب کےایک شہزادے نے اس ملک کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف بغاوت کر کے ان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
عراق کی النخیل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے سعود بن سیف النصر نے اتوار کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کی مالی بدعنوانی اس حد تک آشکارا اور سنگین ہے کہ سعودی عرب کی دولت و ثروت تباہ ہو رہی ہے جس کے سبب ملک میں مستقبل قریب میں عظیم اقتصادی المیہ رونما ہونے والا ہے- سعود بن سیف النصر نے کہا کہ اپریل کے مہینے تک سعودی عرب کے خزانے سے کم از کم دوسو ارب ریال غائب ہو چکے ہیں اور یہ رقم، سعودی عرب کے اس سال کے بجٹ اور آمدنی کی شرح میں کمی کے علاوہ ہے- اس لئے اس طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے، سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے اور ان کو برطرف کرنے کی ضرورت ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :