Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78132
Published : 6/7/2015 18:48

فلسطینی انتظامیہ سے، قومی اتحاد کا مطالبہ

فلسطین کے قومی اتحاد نے فلسطینی انتظامیہ سے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے قومی اتحاد نے ایک بیان میں فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں غرب اردن میں سیاسی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے- اس بیان میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے کارکنوں اور حامیوں کی ایک بڑی تعداداور دیگر مزاحمتی گروہوں کے افراد کو گرفتار کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے- فلسطین کے قومی اتحاد نے اس بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں، فلسطینی قوم اور مزاحمت کو سنگین نقصان پہنچانے، صیہونی حکومت کی مفت خدمت کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ حد سے زیادہ سیکورٹی تعاون کی آئینہ دار ہیں- دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے سلفیت میں زرعی اراضی پر حملہ کیا ہے- سلفیت کےعلاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے مقابلے کی کمیٹی کے سربراہ خالد المعالی نے کہا کہ صیہونی فوجیوں اور "لیشم" نامی علاقے کے باشندوں نے اتوار کے روز سلفیت کے علاقے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے- در ایں اثنا صیہونی بلڈوزروں نے سلفیت میں فلسطینیی علاقوں کے نزدیک واقع " دیر سمعان" نامی تاریخی علاقے میں زمینوں کی کھدائی اور مٹی اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے- واضح رہے کہ دیر سمعان نامی تاریخی علاقہ، پانچویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16