Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78134
Published : 6/7/2015 18:55

حزب اسلامی افغانستان نے داعش کی حمایت کردی

افغانستان میں گلبدین حکمتیار کی حزب اسلامی نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق حکمتیار کی جماعت نے ایک بیان میں، جو پیر کے روز افغانستان کے میڈیا میں شائع ہوا، اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ داعش اور طالبان کے درمیان لڑائی کی صورت میں وہ داعش کی حمایت کریں- یہ پہلی بار ہے کہ حکومت افغانستان کا مخالف کوئی مسلح گروہ کھل کر تکفیری گروہ داعش کی حمایت کر رہا ہے- افغان حکومت نے حال ہی میں فراہ، ہلمند، اور ننگرہار صوبوں میں داعش کے افراد کی موجودگی کی تصدیق کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12