Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78135
Published : 6/7/2015 18:58

یمن میں عارضی جنگ بندی کی امید کا اظہار

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے یمن میں عارضی جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے-

روس کی اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد کے ساتھ یمن میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہیں گے اور بہت امید ہے جنگ بندی ہو جائے گی- محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یمن میں جنگ بندی میں بہت تاخیر ہو چکی ہے- محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن کا بہت بڑا حصہ تحریک انصاراللہ کے کنٹرول میں ہے اور وہ یمن کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے- یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاراللہ یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لئے کوشاں ہے- واضح رہے کہ یمن کی تحریک انصاراللہ ایک عوامی تحریک ہے اور وہ آن واحد میں دو محاذوں پر لڑ رہی ہے- ایک طرف وہ دہشت گرد گروہوں داعش اور القاعدہ کا مقابلہ کر رہی ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15