Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78136
Published : 6/7/2015 19:1

دنیا داعش کے گمراہ کن نظریات کا مقابلہ کرے

عراق کے وزیر اعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے گمراہ کن نظریات کے مقابلے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اتوار کے دن بغداد میں عرب اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش فتنہ و فساد پھیلانے اور کویت، سعودی عرب اور دنیا کے دوسرے ممالک کے حالات خراب کرنے کے لئے کوشاں ہے- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات کا ادراک کرتے ہوئے اس گروہ کے گمراہ کن نظریات کا مقابلہ کریں- حیدر العبادی نے مزید کہا کہ عراق دنیا کے مختلف ممالک خصوصا عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی تقویت کا خواہاں ہے- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے پہلے اہل تشیع کا قتل عام کیا پھر سنی آبادی والے شہروں پر قبضہ کر کے ان علاقوں کے باشندوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے- دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ عراق کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتوں کی پابندی کرے- عراق میں تعینات امریکا کے سفیر اسٹیورٹ جونز سے ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر واشنگٹن کے عمدرآمد کی ضرورت کی جانب اشارہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی جانب سے عراقی قوم کی حمایت کئے جانے پر تاکید کی- واضح رہے کہ عراق کے اکثر حکام واشنگٹن پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ عراق میں دہشت گردی کے مقابلے میں سنجیدہ نہیں ہے- بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے مطابق امریکا دہشت گردی کے مقابلے میں عراق کی حمایت کرنے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود امریکا نہ صرف دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ لڑائی میں عراق کی حمایت نہیں کرتا ہے بلکہ وہ دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے اس ملک کو جدید ترین ہتھیار بھی نہیں دے رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16