Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78138
Published : 6/7/2015 19:6

ترکی: چین کے سفیر وزارت خارجہ میں طلب

ترکی کی وزارت خارجہ نے چین کے سفیر کو طلب کرلیا- فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر کے ترجمان ابراہیم کالن نے اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت خارجہ نے چین میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو روزے رکھنے سے منع کرنے کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کے لئے چین کے سفیر کو طلب کیا ہے- ابراہیم کالن نے چین کے علاقے ایغور میں مسلمانوں کو روزے رکھنے سے منع کئے جانے پر انقرہ کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو تشویشناک قرار دیا- واضح رہے کہ چین کی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقے ایغور میں روزے رکھنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے- ترکی کے شہر استنبول کے عوام نے ہفتے کے دن سڑکوں پر نکل کر چین میں روزے رکھنے پر پابندی ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا- دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے اپنے ملک کے شہریوں کو ترکی جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے- چین کے بعض علاقوں میں روزے رکھنے پر پابندی لگائےجانے کےخلاف اسلامی ممالک کی بعض مذہبی جماعتوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23