Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78139
Published : 6/7/2015 19:12

ویانا: جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری

ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان پیر کے روز بھی جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ویانا میں جامع جوہری سمجھوتے سے متعلق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان پیر کے روز بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان عمومی نشست کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ایران کی مذاکرات کار ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ اس وقت ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی اتوار کی شام سے مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات نہایت پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دو اور چند فریقی نشستوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11