Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78217
Published : 7/7/2015 15:52

مصر: انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کے خلاف احتجاج

مصر کی یونین آف جرنلسٹس نے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی بعض شقوں سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے- آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی یونین آف جرنلسٹس نے اتوار کے دن ایک بیان جاری کیا- اس بیان میں آیا ہے کہ مصر میں انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی بنا پر ایک بار پھر صحافیوں اور نامہ نگاروں کی گرفتاریوں کا دروازہ کھل جائے گا اور صحافی اور نامہ نگار نئی معلومات بھی حاصل نہیں کر پائیں گے- اس بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی بعض شقیں آزادی بیان کے منافی ہونے کے علاوہ آئین کے ساتھ بھی تضاد رکھتی ہیں- مصر کی یونین آف جرنلسٹس کے سربراہ یحیی قلاش نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ اس ملک کی صحافی برادری انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی ان شقوں سے اتفاق نہیں کرے گی اور وہ اس قانون میں ترامیم کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی- واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے ملک میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد بدھ کے دن ایک نیا قانون منظور کیا جس کی مصر کی اعلی عدالتی کونسل نے اتوار کے دن توثیق کی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11