Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78218
Published : 7/7/2015 15:55

عراق: فلوجہ میں دو کار بم دھماکے، متعدد جاں بحق

عراق کے فلوجہ شہر میں واقع الشیحہ کے علاقے میں دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فلوجہ شہر کے علاقے الشیحہ میں دو دہشت گردانہ کار بم دھماکے ہوئے ہیں- ان کار بم دھماکوں میں عراق کے سینتیس فوجی اور عوامی رضاکار جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں- دریں اثنا عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبۂ اطلاعات کے انچارج سعید موزینی نے بچوں کو عسکری ٹریننگ دینے پر مبنی دہشت گرد گروہ داعش کے مجرمانہ اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تکفیری دہشت گرد گروہ نے دہشت گردانہ حملوں کے لئے موصل شہر سے ایک سو گیارہ بچے اغوا کر لئے ہیں- سعید موزینی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے جن بچوں کو اغوا کیا ہے ان کی عمریں دس سے پندرہ برس کے درمیان ہیں اور اس دہشت گرد گروہ نے ان میں سے اٹہتر بچوں کے والدین کو بھی اغوا کرلیا ہے جنھوں نے اپنے بچوں کے اغوا کے خلاف احتجاج کیا تھا- رپورٹوں کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ برس سے اب تک چودہ سو بیس بچے دہشت گردی اور جاسوسی کے کاموں کے لئے اغوا کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16