Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78219
Published : 7/7/2015 15:58

یوم القدس: صیہونی جارحیتوں کو یاد رکھے جانے کا دن

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے رکن نے عالمی یوم القدس کے مظاہروں میں شرکت کو، صیہونیوں کی جارحیتوں کو فراموش ہونے سے بچانے کے لئے ضروری قرار دیا ہے-

محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے مظاہروں میں دنیا کی مختلف اقوام کی شرکت اس امر کی غماز ہے کہ اس دور میں جب دہشت گردی سے مقابلےکے ببانگ دہل دعوے کئے جا رہے ہیں اور جنگ کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ صیہونیوں کے تشہیراتی اور میڈیا پروگراموں کے سبب، ان کے جرائم فراموش کی نذر ہو جائیں- محمد حسین فرہنگی نے پوری دنیا میں نکالی جانے والی عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں اقوام عالم کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں کے ہر سال وسیع پیمانے پر مثبت اور مفید اثرات سامنے آتے ہیں یہاں تک کہ صیہونی حکومت ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے- دوسری جانب مؤتلفہ اسلامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل محمد نبی حبیبی نے کہا ہے کہ مغرب خاص طور پر امریکہ داعش اور طالبان کی حمایت کرکے، قدس کی آزدای کو مسلمانان عالم کے ایجنڈے سے نکالنا اور صیہونی حکومت کو گوشہ امن میں قرار دینا چاہتا ہے- حبیبی نے کہا کہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کے لیے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے اور صیہونی حکومت کی جارحیت اور امریکہ کی حمایت کی مذمت کریں گے- واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس کا نام دیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20