جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78220
تاریخ انتشار : 7/7/2015 16:1
تعداد بازدید : 12

سعودی جنگی جرائم، بین الاقوامی کمٹیی کا قیام

انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کی بین الاقوامی یونین نے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک کمٹیی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے-
یمن کی صعدہ پریس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کی بین الاقوامی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی کمٹیی تشکیل دی جائے گی- اس یونین نے مزید کہا ہے کہ یہ تحقیقاتی کمٹیی دو گروپوں پر مشتمل ہوگی- ایک گروپ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے کرنے والے یمنی افراد پر مشتمل ہوگا اور دوسرے گروپ میں بین الاقوامی جرائم سے آشنا انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے غیر ملکی ہوں گے۔ انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کی بین الاقوامی یونین کے بیان میں مزید آیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اس کمیٹی کے سربراہ اور نائب سربراہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور ان کی ذمہ داریاں معین کی جائیں گی- انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کی بین الاقوامی یونین کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کی تشکیل یمن میں انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی تنظیم کا اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہو گا- واضح رہے کہ انسانی حقوق اور آزادیوں کے دفاع کی بین الاقوامی یونین کا ہیڈکوارٹر فرانس میں ہے اور اس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں فوری طور پر جنگ بندی اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے اقدام کرے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :