Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78221
Published : 7/7/2015 16:3

وحدت سے صیہونیت کا شیرازہ بکھرسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور فلسطینی عوام کی استقامت سے صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھر سکتا ہے-

ایران کے وزیردفاع نے عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ بچوں اور عورتوں کا خون، عالم اسلام میں اتحاد اور فلسطینی عوام کی استقامت، صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھرنے پر منتج ہو گی- بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت آج، دہشت گردی، بچوں کے قتل، غاصبانہ قبضے، جارحیت اور نسل کشی کی علامت ہے، کہا کہ یوم القدس، دہشت گردی کے مظہر صیہونیزم کے شر سے نجات پانے کے عزم کا اظہا ہے- بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اپنی عالمانہ نظر اور دور اندیشی سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیا اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو اس موقع پر مظاہروں کی دعوت دے کر مسئلہ فلسطین کو دبانے اور بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی پالیسیوں کو خاک میں ملا دیا- ایران کے وزیر دفاع نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بیت المقدس سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے، کہا کہ صیہونی حکومت، امریکہ کی حمایت سے اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرے اور انھیں آپس میں الجھائے رکھے جبکہ عالمی یوم قدس کے مارچ اس طرح کی مذموم سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12