يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78223
تاریخ انتشار : 7/7/2015 16:8
تعداد بازدید : 13

یوم القدس کے نعرے صیہونیت کی بنیادیں ہلا دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ یوم القدس کے مظاہروں میں پوری دنیا بالخصوص ایرانی عوام کی شرکت عالمی سامراج کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے-
ایران کی پارلیمنٹ یا مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے یوم القدس کے مظاہروں میں عوام کے مختلف طبقوں کی شرکت کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے مظاہروں میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی شرکت، غاصب صیہونی حکومت کے کمزور ہونے کا باعث ہو گی- اسماعیل کوثری نے بانی انقلاب اسلامی کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس کے طور پر منائے جانے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا- انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیا تھا اور پوری دنیا بالخصوص ایران میں ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس نہایت شان و شوکت سے منایا جاتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے پچاس لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق پر تاکید کی اور فلسطینی علاقوں سے صیہونی غاصبوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :