Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78224
Published : 7/7/2015 16:10

افغانستان: تازہ کاروائی میں 58 دہشتگرد ہلاک

افغان پولیس اور فوج نے اپنی علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں طالبان گروہ کے اٹھاون افراد کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان پولیس اہلکاروں نے مختلف صوبوں منجملہ بغلان، تخار، قندوز، فاریاب، سرپل، قندہار، ارزگان، پکتیا، زابل اور ہلمند میں طالبان گروہ کے اکتالیس افراد کو ہلاک جبکہ اس گروہ کے سولہ دیگر دہشتگردوں کو زخمی کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کاروائی میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور دس بموں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے سترہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے جبکہ اکیس دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں نے سڑک کے کنارے نصب، بارہ بموں کو ناکارہ بھی بنا دیا۔ طالبان گروہ نے ان بیانات پر ابتک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18