Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78225
Published : 7/7/2015 16:12

یوم قدس کے مظاہروں میں شرکت اہمیت کی حامل

عالمی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ یوم قدس کے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت سامراج اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم ذریعہ ہے- عالمی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت سامراج اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم ذریعہ ہے- انھوں نے کہا کہ سامراج اور صیہونیزم کا اصل مقصد قدس کے مسئلے کو عالم اسلام کی ترجیحات سے باہر نکالنا ہے اور یوم قدس کے مظاہرے بڑے پیمانے پر سامراج کے مقابلے کا ایک ایسا سنجیدہ عوامی وسیلہ ہے جو عالم اسلام کی ترجیحات میں مسئلہ قدس کے باقی رہنے کا باعث بنا ہے- شیخ الاسلام نے صیہونیوں کی سازشوں کے سلسلے میں علاقائی ممالک کی ہوشیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی ہوشیاری کی صورت میں صیہونیوں کے، نیل سے فرات تک کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا امکان نہیں رہے گا- اور اسرائیل اس وقت فلسطین کے ان تمام علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15